پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ہیں،عامرہاشمی

شائع 02 فروری 2016 04:29am

pia200000000000

کراچی :چیئرمین پالپا عامرہاشمی کہتے ہیں ہم پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہیں،ہم احتجاج بھی کریں گے اور کام بھی،اگرپی آئی اے اور حکومت تحفظ دے تو پائلٹس ڈیوٹی پر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پالپا عامر ہاشمی نے کہا کہ ہمیں حکومت اور پی آئی اے تحفظ فراہم کرے تو ہم طیارے اڑانے کے لئے تیار ہیں۔

عامرہاشمی نے کہا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہیں،ہم احتجاج بھی کریں گے اور کام بھی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ممبرز اورڈائریکٹر آپریشن کو میٹنگ میں بلایا ہے،جن سے مزید اس بارے میں مشاورت کی جائے گی۔