لورالائی :پرانی دشمنی پر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق

شائع 02 فروری 2016 08:10am

dead-ho-gye

لورالائی میں پرانی دشمنی پر ڈی سی آفس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

لورلائی کوئٹہ روڈ پر ڈی سی آفس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی راہ گیر کو سول اسپتال لورالائی منتقل کیا گیاجہاں زخمی راہ گیر چل بسا،ذرائع کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔