پیرس فیشن ویک میں پہلی بار پاکستانی خاتون کا فیشن شو

شائع 08 مارچ 2018 02:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پیرس فیشن ویک میں پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون امل سلطان کا موڈیسٹی فیشن شو کا انعقاد کیاگیا۔

خوشبوؤں کے شہر پیرس میں پاکستانی آرگنا ئزر امل سلطان نےفیشن شو کا انعقاد کیا۔جس کا عنوان موڈیسٹی تھا۔

شو میں فیشن ڈیزائنرز،فیشن انڈسٹری کی مشہور شخصیات اور بزنس مینوں نےشرکت کی۔

فیشن شو میں نت نئے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی  تو حاضرین نے خوب داد دی۔

فیشن شو کا مقصد مذہب اور معاشرے میں جدید لباس کی اہمیت کو اجاگر کرنا  تھا۔