کراچی:پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

شائع 02 فروری 2016 09:41am

pia-worker-protest

کراچی :کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی احتجاجی ریلی پرپولیس اوررینجرزکا لاٹھی چارج،شیلنگ اورہوائی فائرنگ، سیکیو رٹی فورسزسے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اورسات مظاہرین زخمی ہوگئے۔

کراچی میں قومی ایئرلائن کی مجوزہ نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین کی احتجاج ریلی پرپولیس اوررینجرزکا بدتر ین تشدد۔ تصادم میں ایک شخص جاں بحق اورسات افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی فاونڈیشن کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عنا یت کے نام سے ہوئی ۔

مظاہرین ہیڈ آفس سے ریلی کی صورت میں جناح ٹرمینل روانہ ہوئے توریلی کوروک دیا گیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں اوررینجرزحکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے۔جس کے بعد مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا۔

واٹرکینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہوئی۔لاٹھی چارج اورشیلنگ میں نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین سمیت سات افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔