اُرمیلا کی انڈسٹری میں دس سال بعد واپسی

شائع 22 مارچ 2018 10:37am

main1

نائنٹیز کی فلموں میں اُرمیلا مٹونڈکر کا سحر ناقابل فراموش لگتا تھا۔ دلوں میں سنسنی پیدا کرنے کا انکا اپنا ہی ایک الگ انداز ہوا کرتا تھا۔ اس دور کی فلموں میں اُرمیلا جیسی اداکارہ کا ہونا بڑے استحقاق کی بات سمجھا جاتا تھا۔ تاہم اب دس سال بعد دوبارہ فلمی دنیا میں ان کی واپسی کی خبر نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

عرفان خان کی آنے والی فلم 'بلیک میل' کے ایک گانے میں اُرمیلا جلوہ گر ہوئی ہیں۔ لیکن مداح اس گانے کے رلیز پر کافی مایوس نظر آتے ہیں۔

حالانکہ صرف یہی بات مداحوں کے لئے کافی ہے کہ انہیں اُرمیلا کو پردے پر دوبارہ دیکھنے کا موقع ملا۔ لیکن مسئلہ کوریوگرافی اور موسیقی کا ہے جس نے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیرا۔

اُرمیلا اس گانے میں واحد چیز ہیں جو گانے کو جاذب نظر بنانے میں کارگر ہیں۔ وہ اس عام سے گانے میں بھی دلکش نظر آنے کی پوری کوشش کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کے بنانے والوں نے اُرمیلا جیسی لیجنڈ اداکارہ کے لئے اتنا معمولی گانا چنا جس کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں ہیں۔

:گانے کی ویڈیو ملاحظہ کریں

https://youtu.be/iwtwWg3jPCw

Thanks to bollywoodlife