Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ کہلانے والے مقام سے خون کا رساؤ

شائع 17 اپريل 2018 06:47am

Untitled-1

یروشلم میں ایک مقبرہ ہے جسے مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ قرار دیتی ہے۔ گزشتہ دنوں اس مقبرے کے پتھروں سے اچانک لال رنگ کا مائع نکلنا شروع ہوگیا، جسے دیکھ کر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مقبرے کے اندر ایک پتھرسے سرخ رنگ کا مواد نکل رہا ہے، جسے خون قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قصبے گیلیلی کی رہائشی نکولا کینان نامی خاتون نے یہ عجیب و غریب ویڈیو بنائی ہے، جس میں اس نے بتایا ہے کہ پتھر سے نکلنے والا سرخ مادہ خون ہی ہے۔

اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا اور اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور بھانت بھانت کے کمنٹس دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'سچ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔' جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'یہ جعلی ویڈیو ہے، ایسا ممکن ہی نہیں۔'

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دراصل 2015ءمیں پیش آیا تھا، لیکن اس کی ویڈیو اب منظرعام پر آئی ہے۔