آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 مئی 2018

شائع 09 مئ 2018 05:40am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو کسی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ کی وجہ سے آپ کی جذباتی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ ان حالات اور ستاروں کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لئے آپ کو کسی بزرگ فرد کے مشوروں پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

ثور (April20-May20)

دوسروں سے محبت کرنا ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا اور ان کے کام آنے کا جذبہ اندر ہی اندر آپ کو اکساتا رہتا ہے مگر جن کے بارے میں آپ کے احساسات اس طرح کے ہیں وہ لوگ آپ کو بطور ہتھیار استعمال کرکے اور اپنا مقصد حاصل کرکے کسی اور کی جانب چل دیئے ہیں جبکہ آپکے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ باقی نہ رہتا۔

  (May21-June21) جوزا

ماضی کے تمام تر معاملات میں آپ کی ذاتی جرات اور جستجو کو اہم مقام حاصل تھا جس کی وجہ سے تمام معمالات میں فیصلے کرنے میں آپ کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔ مگر اب حالات بدلنے کے باعث آپ نے چیلنج قبول نہ کیا تو پھر آپ کے لئے مزید بدمزگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج کوئی آپ کی خاص توجہ کے لئے آپ کا منتظر رہے گا لہٰذا اس کے بارے میں سنجیدگی اختیار کریں۔ آپ نے جب بھی اپنی ذاتی، حقیقی اور سچے خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے دوسروں سے بات چیت کی ہے تو آپ کو ہمیشہ عزت، شہرت اور کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج دن کے آغاز سے ہی سستی اور لاپرواہی کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں مگر آپ کو ہر حال میں خود کو متحرک رکھنا ضروری ہوگا اور کسی بھی سوچ کو اگر سنجیدگی سے لیں گے تو یقینی طور پر آپ کا نقصان ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ نے اپنے اہداف کو حاصل کرلیا تو آنے والا کافی عرصہ بہترین انداز میں گزار سکیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کے بارے میں آپ کو اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھنا لازم ہوگا تاکہ مکمل طور پر نتائج حاصل کرکے خود کو مطمئن کرسکیں۔ اپنے بارے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے لئے خود کو تیار رکھیں اور کسی بھی حالت میں اپنے حالات سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ اپنے کسی پیچیدہ مسئلے کے بارے میں کئی ایک اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ آپ کسی نئی ملازمت کی پیشکش کو بھی قبول کرلیں گے چاہے اس کے لئے آپ کو معمول سے زیادہ کام ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ آج معمول کے امور کی انجام دہی کے دوران شریک حیات سےتوتکار ہوسکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج معمولی قسم کے مالی مفادات کے حصول میں کامیابی مل سکے گی جبکہ شریک حیات کے ساتھ اپنی موجودہ زندگی یا اطوار کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی خواہش کی وجہ سے تلخی ہوسکتی ہے جس کا حل اپنے بڑوں سے مشاورت اور ان کے مشوروں پر حل کے سوا اور کچھ بھی نہ ہوگا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج بہت سے امور کی انجام دہی میں آپ کو محتاط رہنا ہوگا کیونکہ آج کا دن آپ کے کاروباری معاملات کے علاوہ اپنے دوستوں سے میل ملاقات کرنے کے لئے بھی بہتر ثابت نہیں ہوگا۔ آج کاروبری منصوبہ بنانے کی کوشش بھی نہ کریں کیونکہ آج آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے خوش مزاج گفتگو کرنے سے قاصر ہوں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج بہت لمبے عرصے کے بعد آپ کی ملاقات کسی ایسے بوڑھے فرد سے ہوسکتی ہے جو بہت عرصہ قبل آپ کے قریبی افراد میں شامل تھا۔ اپنے گھریلو مسائل کے حل میں کامیابی مل سکتی ہے جبکہ اہلخانہ کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ اپنے کم عمر اہلخانہ کی جانب توجہ دے کر ماحول کو مزید خوشگوار بنا سکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اگر آپ بہتر موڈ میں نہیں ہیں یا آپ کو اپنی سوچوں کے مطابق مثبت حالات میسر نہیں ہورہے تو فی الحال اپنے کاموں میں تیزی کا عنصر غالب کرنے سے بچیں لیکن کسی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی صرف مقدر پر بھروسہ کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ کسی طور بھی جذباتی نہ ہوں اور اپنے آپ کو ایسی باتوں سے بچا کر خود کو پرسکون کرنے کے لئے مزید آرام کریں۔ کسی خاص فرد کی یقینی محبت کا حصول ممکن بنانے کے لئے نہ صرف اس کا حوصلہ بڑھائیں گے بلکہ عملی طور پر اسکا ہاتھ بھی بنائیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔