فریج میں کونسی چیز کہاں رکھنی چاہئے؟
فریج میں کون سی چیز کہاں رکھنی ہے، اس کا انحسارہماری مرضی پر ہوتا ہے؟ لیکن کچھ عادتیں ایسی ہیں جو انجانے میں ہم اپنا لیتے ہیں۔ جیسے کہ دودھ کو فریج کے دروازے میں رکھنا اور ٹماٹروں کو بھی سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ سب سے نیچے کرسپر ڈرائیر (Crisper Drawer)میں رکھنا۔
میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم دودھ کو فریج کے دروازے میں رکھ دیتے ہیں جو سراسر غلط ہے، دروازے کا حصہ فریج کا گرم ترین حصہ ہوتا ہے۔ چنانچہ وہاں دودھ رکھنے سے بہت جلد خراب ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کی بجائے دودھ کو سب سے نچلی شیلف پر رکھنا چاہیے، اس حصے میں دودھ طویل ترین عرصے تک قابل استعمال رہتا ہے اور خراب نہیں ہوتا۔

چوائس نامی کنزیومر آرگنائزیشن کے ماہرین نے ٹماٹروں کے متعلق بتایا کہ لوگ عموماً ٹماٹروں کو بھی دیگر سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ان کے لیے بنے ہوئے مخصوص حصے میں رکھ دیتے ہیں۔ حالانکہ ٹماٹر ایک ایسی چیز ہے جسے فریج میں رکھنا ہی نہیں چاہیے۔
ان کے مطابق فریج میں رکھنے سے ٹماٹر کا ذائقہ جاتا رہتا ہے۔ اس کی بجائے اسے پیالے یا کھلے برتن میں ڈال کر میز پر رکھنا چاہیے۔ اس سے اس کا ذائقہ تادیر برقرار رہے گا اور جلدی خراب بھی نہیں ہو گا۔
باقی اشیاءکے متعلق بتاتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ گوشت اور مچھلی وغیرہ کو فریج کے نچلے حصے کی بجائے ہمیشہ برف والے خانے(Chiller) میں رکھیں اور مکھن اور پنیر وغیرہ کوفریج کے دروازے میں رکھیں۔ یہ جگہیں ان چیزوں کے لیے مناسب ترین ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔