Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کیا آپ کو پتہ ہے دنیا کی مہنگی ترین غذائیں کون سی ہیں؟

شائع 06 فروری 2016 10:09am

fruits

دنیا میں جتنی بھی چھوٹی چھوٹی غذائیں ہیں ، دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔اس میں چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل ” بیلوگاکیوئیر“ کودنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی غذائیں ہیں جو کہ بے حد مہنگی ہیں، جوکہ درج ذیل ہیں۔۔۔

بیلوگا کیوئیر

10-beluga-caviar-Gourmet-Gifts-Top-10-Luxury-Foods-In-The-World

سیاسی مسائل چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل اس غذا کی دنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے۔ اس کی فی کلوگرام قیمت تقریباََ 30لاکھ روپے ہے۔ یہ دانے دراصل بحیرہ فزوین یعنی کیسپیئن سی کے علاقے میں پائے جانے والی ایک مخصوص قسم کی مچھلی بیلوگا کے انڈے ہیں۔ یہ مچھلی 20برس کی عمرمیں پہنچ کرانڈے دیتی ہے او ر سائز کے اعتبار سے سب سے بڑے انڈوں کوبطور غذااستعمال کیاجاتاہے۔ چونکہ یہ انڈے بہت ہی نایاب ہیں اس لئے یہ اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ کیوئیرکومختلف ڈشز پرگارنشنگ کے علاوہ کھانوں میں مچھلی کی مخصوص غذائیت پیداکرنے کے لئے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔

خوردنی سونایاایڈیبل گولڈ

gold-leaf-created

سونا صرف خواتین کی کمزوری ہی نہیں بلکہ اسے بطور غذابھی دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے کثافتوں سے پاک 24قیراط سوناکھانوں کی سجاوٹ اور ان کی غذائیت بڑھانے کے لئے صدیوں سے استعمال ہورہا ہے۔ کھانوں اور مشروبات کی غذائیت اور اشتہا بڑھانے کے لئے پہلے اسے پاو¿ڈر پتیوں اور باریک اوراق کی شکل میں ڈھالا جاتاہے اور پھر ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جاتاہے۔ اس سونے کی فی گرام قیمت کم ازکم 10ہزار روپے ہے۔

زعفران یاسیفرون

saffron-spice

ارجنٹائن، یونان، ایران، ترکی، سپین، بھارت اور مراکش میں کاشت ہونے والی زعفران کاشمار دنیا کے قدیم اور مہنگے ترین مصالحے یاغذاجزومیں کیاجاتاہے۔ ماہرین کے مطابق زعفران کے مہنگے ہونے کی بڑی وجہ اس کی محدود پیدوار اور کاشت سے لے کر چھانٹی تک کے مراحل میں مزدوری کابے پناہ خرچ ہے۔ مخصوص موسم میں فصل کی تیاری پراس کے پھول صرف ہاتھوں سے چنے جاسکتے ہیں جبکہ ہر پھول میں زعفران کی محض چندباریک ڈنڈیاں ہی پائی جایی ہیں جنہیں انتہائی احتیاط سے ایک جگہ اکٹھا کرکے خشک کیاجاتاہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف 1کلوگرام زعفران اکٹھا کرنے کے لئے کم وبیش 400گھنٹے درکار ہیں اور اس عمل میں سینکڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اعلیٰ نسل کے زعفران کی فر گرام کم ازکم قیمت 400روپے ہوتی ہے۔

متاکے مشروم

Maitake-2

یوں تومشرومز کودنیا کی مقبول ترین غذاکادرجہ حاصل ہے لیکن متاکے مشروم کااستعمال صرف امرائ تک ہی محدود ہے۔ شمالی امریکہ، یورپ اور جاپان جیسے خطوں میں پایا جانے والا یہ مشروم مخصوص قسم کے زمینی اور موسمی حالات میں ہی کاشت ہوتاہے۔ انتہائی کم پیدوار اور خاص لذت کی وجہ سے متاکے مشروم کی فی پاو¿نڈ قیمت 2لاکھ روپے تک ہے۔