نو مسلم بھارتی اداکارہ کی افطاری کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شائع 26 مئ 2018 06:17am

dipika

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دپیکا ککڑ کی ماہِ رمضان المبارک میں افطاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں۔

بھارتی ٹی وی ڈرامے 'سسرال سمر کا' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے اس سال کے آغاز میں ہی ہندو ازم کو ترک کرکے اسلام قبول کیا تھا اور اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔

Image result for dipika kakkar iftarImage result for dipika kakkar iftar

ڈرامہ انڈسٹری کی یہ اداکارہ شادی اور مذہب تبدیل کرنے کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ یہ تصاویر دپیکا کے شوہر شعیب ابراہیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا اپنے شوہر اور اہلخانہ کے ہمراہ دسترخوان پر بیٹھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

:ویڈیو بھی ملاحظہ کریں

https://youtu.be/nD5f7xoxsNI