سہانا خان کا دل کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے نوجوان کھلاڑی پر آگیا

شائع 04 جون 2018 06:03am

suhana

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان تو خبروں میں رہتے ہی ہیں تاہم اب ان کے بچوں نے بھی ہیڈلائنز میں آنا شروع کردیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اپنے ہی والد کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرکٹر شوبھ مان گِل پر اپنا دل ہا بیٹھی ہیں۔

Image result for shubhman gill

بولی وڈ کے کنگ کی بیٹی حال ہی میں 18 برس کی ہوئی ہیں، تاہم قانونی حقوق حاصل ہوتے ہی انہوں نے ایک زور درا چھکا دے مارا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے نوجوان کھلاڑی شوبھ مان گِل ہر مر مٹی ہیں۔

اگر آپ نے آئی پی ایل کے میچز دیکھے ہوں گے تو اکثرا ان دونوں کو آپس میں بات کرتے بھی دیکھا ہوگا۔ دونوں کی ملاقات آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ہی ہوئی تھی۔ اس سیزن میں شوبھ مان نے اچھی کارکردگی کے ذریعے جہاں کئی افراد کو اپنا دیوانہ بنایا وہیں شاہ رخ خان کی بیٹی بھی خود پر قابو نہ رکھ سکیں۔

Related image

اکثر ان دونوں کو میچ کے اختتام کے بعد بھی کافی دیر تک گفتگو کرتے دیکھا جاتا تھا۔ اب یہ افواہیں کہاں تک درست ہیں یہ تو کوئی نہیں جانتا مگر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ نہ کچھ تو کھچڑی پک رہی ہے لیکن ابھی تک دونوں کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے سہانا خان کو اس سے قبل کسی کے ساتھ بھی ایسے گفتگو کرتے نہیں دیکھا گیا ہے۔