خواتین کو جنسی ہراسگی سے بچانے والا خوبصورت نیکلس

شائع 03 جولائ 2018 04:58am

Untitled-1


خواتین کو جنسی ہراسگی سے بچانے کے لیے 'پرسنل سیکیورٹی جیولری' متعارف کرادی گئی پے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں خواتین کو جنسی ہراسگی اور زیادتی کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسی جیولری متعارف کرائی گئی ہے، جسے پہن کر خواتین اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکتی ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں اہل خانہ خبردار ہوجائیں گے اور خاتون کی لوکیشن کا بھی تعین کیا جا سکے گا۔

REVOLAR Locket by Cerimani. Be safe, Beautiful, and Discrete. The REVOLAR Personal Safety Device encased in a beautiful Cerimani designed locket worn as a necklace, keeps your safety at your fingertips. (back)

اس جیولری کو حفاظتی آلات بنانے والے امریکی ادارے 'ریوالور' نے تیار کیا ہے۔ چین اور لاکٹ پر مشتمل اس جیولری کو اسمارٹ فون سے منسلک کیا جا سکتا ہے اور جیسے ہی کوئی حملہ آور یا اوباش شخص خاتون کو تنگ کرتا ہے تو یہ ڈیوائس اسمارٹ فون ایپس کے ذریعے اہل خانہ کو مطلع کردیتی ہے۔ اس کی مدد سے خاتون کی لوکیشن بھی معلوم کی جاسکتی ہے جس سے خاتون کو فوری مدد دی جاسکے گی۔

REVOLAR Locket By Cerimani. Personal Safety Device combined with Beauty. Now Personal Safety Can Dress to go EVERYWHERE! (front)

واضح رہے کہ اس قسم کی سیکیورٹی ڈیوائس ' کی چین ' اور بریسلیٹ کی صورت میں مارکیٹ میں پہلے ہی سے دستیاب ہیں تاہم اب اس میں جدید تبدیلیوں کے بعد چین اور لاکٹ کی صورت میں متعارف کرایا گیا ہے جسے پہن کر خواتین کو تحفظ کا احساس ہو گا۔