سونالی باندرے کینسرکے مرض میں مبتلا
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ سونالی باندرے مہلک ترین مرض کا شکار ہوگئی ہیں اور امریکی شہر نیویارک میں زیرعلاج ہیں۔
سونالی باندر ے نے بولی وڈ کی کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں معروف فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، کل ہو نہ ہو شامل ہیں ۔
— Sonali Bendre Behl (@iamsonalibendre) July 4, 2018
سونالی باندرے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا 'جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں 'ہائی گریڈکینسر' کی تشخیص ہوئی ہے جو جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے۔ یہ ہمیں نظرنہیں آتا، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔ میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔'
Sometimes, when you least expect it, life throws you a curveball. I have recently been diagnosed with a high grade cancer that has metastised, which we frankly did not see coming. A niggling pain led to some tests, which led to this unexpected diagnosis. My family and close friends have rallied around me, providing the best support system that anyone can ask for. I am very blessed and thankful for each of them. There is no better way to tackle this, than to take swift and immediate action. And so, as advised by my doctors, I am currently undergoing a course of treatment in New York. We remain optimistic and I am determined to fight every step of the way. What has helped has been the immense outpouring of love and support I’ve received over the past few days, for which I am very grateful. I’m taking this battle head on, knowing I have the strength of my family and friends behind me. A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on
سونالی باندرے کا کہناتھا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں ، میں پر امید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی ۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔