بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کل سے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ بدھ اورجمعرات کو بالائی علاقوں سمیت اسلام ایباد کشمیرمیں بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ آج رات مالاکنڈ،ہزارہ،،پشاور،بالائی فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی زیادہ ترعلاقوں میں یہی صورتحال برقراررہے گی۔ آج ملک میں سب سے زیادہ سردی ہنزہ اورپارا چنارمیں پڑی۔ جہاں درجہ حرارت منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔