پاک ایران گیس منصوبہ: تاخیرسمجھ سے باہر،قائم علی
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے، ملک میں توانائی کی قلت کے پیش نظر وفاقی حکومت ایران سے بجلی اور گیس کی درآمد پر توجہ دے۔
کراچی میں قائم ایران کے قونصل خانے میں اسلامی انقلاب کی سینتیس ویں سالگرہ کا کیک وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کاٹا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ایران پاکستان کا پڑوسی اور دوست ہے، ایران کے ساتھ نہ صرف سماجی اور ثقافتی بلکہ اقتصادی شعبے میں بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیرپور، بدین، لاڑکانہ اور بے نظیرآباد میں ایران کی جانب سے ماں اور بچے کی نگہداشت کے اسپتالوں کے تحفے پر حکومت ایران کے شکر گزار ہیں۔
ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا کہ سینتیس سالہ کامیاب انقلاب اسلامی کا سبب اسلامی اقدار پر عمل درامد اور استعمار کے سامنے سر نہ جھکانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا ایران آزاد، خودمختار، طاقت ور اور زیادہ بااختیار ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔