فیصل آباد:گرفتار افراد کے رشتہ داروں کا احتجاج
فیصل آباد:فیصل آباد میں مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار افراد کے رشتہ داروں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ضلع کونسل چوک بلاک کردی۔
فیصل آباد کی گل فشاں کالونی میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ رانی بی بی اور اس کے دو بھائیوں کو مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف ان کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ضلع کونسل چوک میں رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بلاک کر دی، مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اور دو بیٹوں کو رانا یوسف کے گھر چوری کے شبے میں پولیس نے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کچھ برآمد نہ ہونے پر رہا کردیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں پر چوری کا الزام لگانے والوں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد وہ منتشر ہو گئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔