ہر گھر میں رہائش پذیر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں،چوہدری نثار

شائع 11 فروری 2016 12:34pm

nisar

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں رہائشی ڈیٹا نہ دینے والوں کا گھروں میں داخلہ بند کردیں گے۔میڈیا ہاؤسز اورنجی سکولوں کو پندرہ ہزار روپے ماہانہ پر ایف سی کے سیکورٹی گارڈ دینے کے لیے تیارہیں۔

میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کاکہنا تھاکہ اسلام آباد کی سیکورٹی کے لیے تین سو پچاس فوجی اہلکار موجود ہیں،آئندہ ماہ رینجرز اور پولیس کو وفاقی دارالحکومت میں مزید ڈیڑھ سو گاڑیاں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہر گھر میں رہائش پذیر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ جو افراد ڈیٹا نہیں دیں گے ان کا گھروں میں داخلہ بند کر دیں گے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ہاوٴسز اورپرائیویٹ سکولوں کوپندرہ ہزارماہانہ پر ایف سی سیکورٹی گارڈ دینے کے لیے تیار ہیں۔