عمران فاروق کیس:انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان جمع نہ ہوسکا
اسلام آباد:ایف آئی اے آج بھی عمران فاروق قتل کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع نہ کراسکی۔
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر آج بھی مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے میں ناکام رہے جس پرفاضل عدالت نے کیس کی سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پربھی عدالت نے نامکمل عبوری چالان پراعتراض کیاتھا۔ عبوری چالان جمع نہ ہونے پرعمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل بھی شروع نہیں ہوسکا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔