آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20 اگست 2018

شائع 20 اگست 2018 05:06am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کا موڈ صبح سے ہی خراب ہوسکتا ہے جس کی بڑی وجہ آپ کی مالی پریشانی ہوسکتی ہے۔ لیکن خود کو بہت زیادہ پریشان ہرگز نہ کریں کیونکہ آج آپ کو اپنی محنت کا صلہ مل سکتا ہے یعنی آپ کو کہیں سے معقول رقم کا حصول ہوسکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کے ستارے یہ خوشخبری دے رہے ہیں کہ آج آپ کو کاروباری امور میں کامیابی مل سکے گی جبکہ شراکتی معاملات بھی بہت بہتر ہوں گے۔ اس کے علاوہ دوسروں کی جانب سے عمدہ سوچوں اور عملی طریقہ کار کی تعریف کی جاسکتی ہے لیکن آپ کو جوشیلے اقدامات سے گریز کرنا ہوگا۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو کوئی ایسی خبر مل سکتی ہے جس کے بعد دنیا داری سے آپ کا یقین بھی ختم ہوسکتا ہے اور آپ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ایسے میں طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا جبکہ اس خبر کی وجہ سے آپ بہت زیادہ حساس بھی نظر آسکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ موجودہ حالات کی وجہ سے کئی کام ایک ساتھ شروع کرنے کی جانب متوجہ ہوسکتے ہیں، اس میں سب سے پہلے آپ کے پیار محبت کے جذبات آتے ہیں جن میں آپ کوئی اہم اور بنیادی تبدیلی لانا چاہیں گے۔ کسی ایسے فرد سے ملاقات بھی ہوسکتی ہے جو آپ کی زندگی میں عملی استحکام لاسکتا ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنی موجودہ مالی حالات اور خراب صحت کے باوجود آپ کے پاس بہت سے قدرتی اور حقیقی آئیڈیاز موجود ہوں گے جنہیں بروئے کار لا کر آپ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ مالی پریشانی کا شکار نہ ہوں تو نئے منصوبے بنانا اور ان سے کمائی کرنا بے حد آسان ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کسی بھی نئی ملازمت کے حصول میں کامیابی مل سکتی ہے لیکن اپنی منفی سوچوں سے جان چھڑانا بہت ضروری ہوگا۔ اپنے بڑوں کی عملی مدد کا حصول بھی ممکن ہے جبکہ آپ اپنی ملازمت سے مطلوبہ فائدہ بھی حاصل کرسکیں گے تاہم ایسے میں آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج موجودہ کاروبار میں فوری منافع حاصل کرنا ممکن نہ ہوگا لیکن آپ کو اپنے عزائم اور لگن کو برقرار رکھنے سے ہی کامیابی میسر آسکے گی۔ ممکنہ طور پر دن کا آغاز تو متحرک اور جوشیلے جذبوں سے ہوگا جس کے بہتر اثرات بھی مرتب ہوں گے تاہم یہ سب عارضی ہی ہوگا۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنی ذمہ داریوں کو انتہائی سنجیدگی سے نبھائیں اور کسی بھی قسم کے جذباتی فیصلوں سے دور رہیں تاکہ اپنی یقینی کامیابیوں کے حصول میں دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائیں۔ کسی غیر کو اپنا مان کر خوشی ضرور محسوس کریں گے لیکن اس کی پریشانیوں کے بارے میں جان کر پریشان نہ ہوں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج شاید کسی ایسے کاروباری سفر کا منصوبہ بناسکیں گے جو آپ کے کیریئر میں زبردست تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے اور ترقی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں اپنے پیاروں کی ضروریات اور ان کے خلوص کو فراموش نہ کریں جبکہ حقیقت میں آپ کو اپنے بارے میں  سوچتے وقت بھی سنجیدگی اختیار کرنے ہوگی۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے موجودہ کاروبار کو آگے بڑھانے اور ترقی کے لئے اپنے طے شدہ اہداف کا حصول لازم ہوسکے گا جسے آپ کم سے کم اخراجات کی مدد سے حاصل کرنا چاہیں گے اور کامیاب بھی ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی زندگی کے نئے حصے میں آپ کو بہت سی کامیابیاں پیشگی مبارک ہوں گی۔

دلو (Jan20-Feb18)

اگر آج آپ کوئی قیمتی چیز خریدنا چاہ رہے ہیں تو یقینی طور پر ایسا کرسکیں گے لیکن پہلے آپ کا اپنی شریک حیات یا  کسی تجربہ کار فرد سے رابطہ ضروری ہوگا۔ آج کل کی دنیا داری میں مبالغہ آرائی کا عمل دخل بہت بڑھ چکا ہے اس لئے حقیقت کو پہچاننے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کا دن آپ کے بہت سے امور میں بہت اہمیت اختیار کرسکتا ہے جس میں آپ کے پیار محبت کے معاملات سرفہرست ہوں گے۔ اگر آپ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں آج منگنی یا شادی کی تیاری کرسکیں گے۔ مالی حالت میں استحکام نہ ہو لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ سب وقتی رکاوٹیں ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔