بگ باس 12: سلّو میاں پہلے سے بھی زیادہ معاوضہ بٹوریں گے

شائع 25 اگست 2018 08:05am

salman

بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے گزشتہ بگ باس کے سیزن میں 11 کروڑ بھارتی روپے فی قسط معاوضہ وصول کیا تھا جو واقعی ایک بہت بڑی رقم ہے، تاہم اس سیزن میں انہوں پچھلے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بگ باس کے بارہویں سیزن میں پہلے سے بھی کہیں زیادہ معاوضہ وصول کریں گے اور اس بار میزبانی کے فرائض انجام  دینے کے لئے انہوں نے خاصا تگڑا سودا بھی کرلیا ہے۔

رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلّو میاں بگ باس کے بارہویں سیزن کی میزبانی کے لئے فی قسط 14 سے 15 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے۔

https://youtu.be/8_NNtSnN_tA

بگ باس بھارت کا سب سے متنازعہ ریالٹی شو تو ہے ہی مگر اسے سب سے زیادہ فالو بھی کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سیزن میں اس کی کل 30 قسطیں نشر ہوئی تھیں اور اگر اسی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو بولی وڈ کے بھائی جان اس سیزن میں 420 کروڑ بھارتی روپے بٹور لیں گے جو بھارتی ٹیلیویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ہوگا۔

یاد رہے بگ باس کے بارہویں سیزن کا آغاز اگلے ماہ کے وسط میں ہوگا اور گزشتہ سیزینز کے مقابلے اس بار شو کے فارمیٹ میں نمایاں تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔