قومی کپتان کترینہ کو اپنی ہیروئن بنانے کے خواہاں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ اداکار سلمان خان کے بڑے مداح ہیں، انہوں نے یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کے درمیان میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ کترینہ کیف کے ہیرو بننا پسند کریں گے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستانی کپتان انتہائی سادہ طبیعت اور بہت اچھے اخلاق کے مالک ہیں۔
پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ وہ فلموں میں عالیہ بھٹ، میرا یا کترینہ میں سے کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے تو جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ میری شکل تو دیکھیں، کہاں کام ملے گا۔
تاہم اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کبھی بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کترینہ کیف کے مخالف کوئی دبنگ کردار ادا کرنا چاہیں گے۔
قومی کپتان نے مزید کہا کہ کترینہ کیف میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، سلمان خان اور ان کی جوڑی کو بولی وڈ میں بے حد پسند کیا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں نے ایک ساتھ کئی سپرہٹ موویز میں کام کیا ہے۔ اس کی تازہ مثال فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' ہے جس نے باکس آفس پر خوب بزنس کیا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔