کراچی:نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ،3افراد زخمی

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016 06:31am

ambulance111111111

کراچی :کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ، گاڑی نالے میں جا گری، تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری کے قریب نامعلوم افراد موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار بے قابو کر نالے میں جا گری۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ان کی کار پر فائرنگ ہوگئی، حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کار کو نالے سے نکال لیا، بلدیہ ٹاون کے علاقے سعیدآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

گلشن اقبال تیرہ ڈی کے قریب مقابلے کے بعد پولیس نے دو ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔