آج کا دن کیسا رہے گا؟ 27 اگست 2018
حمل (Mar21-April19)
آج آپ کی مالی حالت تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ ایسی کیفیات سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے کسی پیارے کا ساتھ ہی سب سے اہم ثابت ہوگا۔ اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کریں تاکہ پرسکون وقت گزار سکیں۔
ثور (April20-May20)
آج اپنی شخصیت کی کشش اور جاذبیت سے کام لے کر آپ اپنے تمام ادھورے معاملات کو مکمل کرسکیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنی مصلحت پسندی کے جذبات بروئے کار لانے ہوں گے۔ اپنے عملی امور سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنائیں۔
(May21-June21) جوزا
آج اگر آپ نے اپنے خیالات کے اظہار کے لئے کسی واضح طریقہ کار یا انداز کو اختیار نہ کیا تو کامیابی کا امکان ختم ہوکر رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ میں کنفیوژن اور پریشانی کے جذبات پیدا ہوں گے جن کی وجہ سے سماجی مسائل سے عہد براء ہونا ممکن نہ ہوگا جبکہ مالی مشکلات بھی راستے کی دیوار بن سکتی ہیں۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کے خیالات ایک دوسرے سے اس طرح سے گڈمڈ ہوسکتے ہیں کہ آپ کو اپنے احساسات کا برملا اظہار کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ اپنی بد مزاجی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کسی دوست سے مدد حاصل کرسکیں گے اور ان باتوں کی اصلیت جان سکیں گے۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کو باہمی بات چیت میں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ بہت سے خیالات کی یلغار آپ کی سوچوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گڈ مڈ کرسکتی ہیں۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ اپنے جذبات اور احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچوں کو واضح کرنے کی کوشش کریں اور خود میں یکسوئی کا جذبہ پیدا کریں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج دوسروں کے خیالات کو اہمیت دینے کے علاوہ ان کے جذباتی ردعمل سے بچنے کی کوشش کریں جبکہ اپنے معمول کی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے جاری معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کی کوشش ضرور کریں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کی مالی حالت بہت زیادہ تسلی بخش یا قابل اطمینان نہ ہوگی لیکن اس میں بہت زیادہ پریشانی کی بات بھی سامنے نہ آسکے گی کیونکہ آپ کی ضرورت کے مطابق رقم کا انتظام ہو ہی جائے گا چاہے یہ سب کچھ دن کے آخری لمحات میں ہی کیوں نہ انجام پائے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج اپنے پیاروں سے کسی قسم کی بحث و تکرار کا آغاز نہ کریں اور ہر حال میں اپنے پیار بھرے تعلقات کو بچانے کی کوشش کریں۔ اپنے ذہنی الجھاؤ کے باعث آپ کو بہت سے منفی خیالات متاثر کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے کئی مثبت کام بھی بگڑ سکتے ہیں۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں کسی بھی کام کو سمجھنے اور تمام معاملات کو ایک دوسرے سے الگ کرکے انجام دینے کی صلاحیت میں کمی ہونے کی وجہ سے بہت سے معاملات آپس میں گڈ مڈ ہوسکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں نتائج کے حصول میں بھی ابتری کی شکل سامنے آسکتی ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اپنے اہداف کے حصول کے بارے میں کسی کی بھی ہدایات پر عمل نہ کریں۔ چونکہ اپنے دوستوں کی مدد کے بغیر آپ کا اپنی منزل پر پہنچنا مشکل ہوگا اس لئے ان کی مدد ضرور حاصل کریں۔ اپنے طے شدہ منصوبوں کو ہی آگے بڑھائیں اور انہیں منافع بخش بنانے کی کوشش کریں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے جذبات ہیجان کی وجہ سے پریشان ہونے کی بجائے اپنے آپ کو دوبارہ سے سمجھنے کی کوشش کریں یا پھر اپنے آپ کو گھریلو معاملات میں مصروف کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کی توجہ بٹ جائے اور اپنے التواء کا شکار منصوبے بھی مکمل کرلیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے نئے منصوبوں کا باقائدہ آغاز کرکے ان پر عمل درآمد بھی کرسکیں گے لیکن ایک بات کو اچھی طرح یاد رکھیں کہ سب سے قیمتی چیز وقت ہے اور اس وقت کا بہتر استعمال یقینی بناکر اپنا شیڈول مرتب کریں۔ تمام تر کاموں کو اپنی شریک حیات سے مشاورت کے بعد کریں تاکہ اختلافات سے بچ سکیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔