سارہ علی خان فوٹوگرافرز پر برس پڑیں، ویڈیو دیکھیں
بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان مندر کے باہر متعدد تصاویر لئے جانے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق چھوٹے نواب کے بیٹے ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان اپنی ماں امرتا سنگھ کے ہمراہ پوجا کرنے اور غریب لوگوں میں سامان تقسیم کرنے گئے تو فوٹوگرافرز ان کے پیچھے پڑگئے۔
فوٹوگرافرز نے جب حد سے زیادہ تصویر لینا شروع کردیں تو سارہ علی خان کو غصہ آگیا اور انہوں نے تصاویر لینے سے منع کی تاہم فوٹوگرافرز پھر بھی نہ مانے اور تصاویر لیتے رہے جس پر سارہ نے مزید برہمی کا اظہار کی اور بار بار کہا کہ یہ سب بند کردو۔
واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کریں:
https://youtu.be/S41YMsy4g-A
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔