ریمپ پر واپسی: عمر رسیدہ کرینہ نے نوجوان اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا
بولی وڈ کی بیبو کی عمر بھلے ہی بڑھتی جارہی ہو مگر ان کی جاذبیت اور خوبصورتی میں رتّی بھر بھی کمی نہیں ہوئی ہے۔ وہ جب بھی بڑے پردے یا ریمپ پر جلوہ افروز ہوتی ہیں تو مداحوں کے دل موہ لیتی ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک معروف برانڈ کے فیشن ویک میں بھی بیبو نے اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرے اور خوب داد سمیٹی۔؎




ان کے اسٹائل، ان کے لُک، ان کے پوز اور چلنے کے انداز نے لوگوں کی نظریں جما کر رکھ دیں۔ اس فیشن ویک کے گرینڈ فنالے میں کرینہ کی انٹری نے چار چاند لگادیئے۔
اس فنالے کے موقع پر بولی وڈ کی میگا شخصیات کرن جوہر، لارا دتّا اور سوزین خان جیسے ناموں نے بھی شرکت کی۔ یہ فیشن گالا 5 دن تک جاری رہا اور اس میں 90 سے زائد معروف ڈیزائنرز کو اپنی مہارت ظاہر کرنے کا موقع ملا۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔