فاطمہ ثریا بجیا کا اٹھاسی واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

شائع 01 ستمبر 2018 04:30am

Untitled-1-Recovered

کراچی: ملک کی مشہور و معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا  کا اٹھاسی واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔ 

فاطمہ ثریا بجیا نے ٹی وی کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے کئی یادگار ڈرامے تحریر کیے۔

حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلا ل امتیاز سے نوازا، جبکہ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔