فلم استری 100کروڑ کلب کا حصہ بننے کے قریب

شائع 15 ستمبر 2018 11:27am

shardha1

راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم استری 100کروڑ کلب کا حصہ بننے کے قریب۔

میڈ لوک فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض امر کوشک نے انجام دیے ہیں۔

فلم ناقد اور ٹریڈ تجزیہ کار تارن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کی باکس آفس کی تفصیلات شیئر کیں۔

فلم میں راج کمار راؤ اور شردھا کپور کے علاوہ پنکج ٹریپارٹھی، اپرشکتی کھرانا اور ابھیشیک بینرجی شامل ہیں۔

Zee News بشکریہ