سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی
کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے مفرورملزم منصورکو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع غربی کی عدالت میں ہوئی ، تفتیشی افسر نے کیس کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مل مالکان کے بیانات کی روشنی میں جے آئی ٹی مکمل کر لی گئی ہے اور مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مقدمہ ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی رپورٹ یا مل مالکان کے بیانات کی روشنی میں چلایا جائے ؟ پولیس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ، تین برس گذر جانے کے بعد بھی کوئی خاص پیش رفت نا ہو سکی ، تفتیشی افسر کی جانب سے مفرور ملزم منصور کے جاری وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پر بھی عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصورکہاں غائب ہو گیا۔ آئندہ سماعت پر اسے لازما گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت میں مل مالکان کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کراتے ہوئے بتایا کہ مل مالکان جان کے خطرے کے باعث بیرون ملک مقیم ہیں ، عدالت نے صرف عزیر بھائیلہ کی درخواست منظور کی ، سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔