لاہور:پولیس کی کارروائی، 18 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔حراست میں لیے جانے والے افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث پکڑا گیا ہے۔جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔