پی ایس ایل:کراچی کنگزکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شائع 13 فروری 2016 11:11am

toss

شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کوئٹہ نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں پانچ میں سے چار میچز اپنے نام کر رکھے ہیں جبکہ کراچی اپنے پانچ میچز میں سے صرف دو جیت سکی ہے۔