آپ کو اس تصویر میں کیا دِکھا؟

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2018 11:25am

oia

اوپر دی گئی تصویر نظروں کا دھوکا دینے والی دنیا کی پُرانی تصاویر میں سے ایک ہے۔ لیکن ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس تصویر میں جو آپ کو دِکھتا ہے اس کا انحصار آپ کی عمر پر ہوتا ہے۔

اس تصویر میں یا تو آپ ایک جوان خاتون دیکھ سکتے ہیں یا پھر ایک بزرگ عورت۔

بغور دیکھا جائے تو تصویر میں موجود دونوں اشکال کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دیکھنے والا اگرجوان ہے تو اُسے پہلے جوان خاتون اس تصویرمیں دِکھے گی جبکہ اگر تصویر دیکھنے والا بوڑھا ہے تو وہ پہلے بوڑھی عورت کو دیکھتا ہے۔

تحقیق میں 393 افراد نے شرکت کی جن کی عمر 18 سے 68 برس کے درمیان تھی۔ شرکاء کی اوسطاً عمر 32 برس تھی۔

تمام شرکاء نے تصویر آدھے سیکنڈ تک دیکھی اور پھر ان سے تصویر میں موجود فرد کی عمر اور جنس پوچھی گئی۔

شرکاء کی اکثریت نے جوان خاتون کو پہلے دیکھا لیکن یہ شاید اس لئے کہ تحقیق میں جوان زیادہ تعداد میں شریک تھے۔

بہتر نتیجے کیلئے محققین نے 10 فیصد جوانوں اور بزرگوں  کو علیحدہ کیالیکن نتیجہ ویسا ہی رہا۔

Indy100 بشکریہ