مظفر گڑھ: نہر میں شگاف پڑنے پر فصلیں زیر آب
مظفر گڑھ:مظفر گڑھ میں سلطان کالونی کے قریب شاہ مائنز نہر میں شگاف پڑ گیا۔پانی قریبی فصلوں اور محکمہ انہار کے آفس میں داخل ہوگیا،محکمہ آبپاشی کی شگاف پر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مظفر گڑھ میں سلطان کالونی کے قریب شاہ مائنز نہر میں پچیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،جس کے باعث پانی قریبی فصلوں اور محکمہ انہار کے آفس میں داخل ہوگیا۔محکمہ انہار و آبپاشی کی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شگاف کو پر کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔وزیر آبپاشی پنجاب میاں یاور زمان نے نہر میں پڑنے والے شگاف کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر شگاف کو پر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔