محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے گورنر مقرر

شائع 14 فروری 2016 02:10pm

alam_image

پشاور :سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر مقررکر دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نئے گورنر کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔

سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کے استعفے کے بعد سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد عالم خٹک کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ان کی گورنر کے طور پر تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔محمد عالم خٹک نے آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حیثیت سے بھی خدمات سرا نجام دے چکے ہیں۔