کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2018 04:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پارہ اڑتیس سے چالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، گرمی کی تازہ لہر اتوار اور پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں، گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

کراچی والوں پر ستمبر ستم گر بن کر گزرا، اب اکتوبر میں بھی موسم مہربان ہونے کو تیار نہیں۔