بیس کروڑ افراد نے ویڈیو دیکھ لی مومنہ مستحسن پہلی سیلیبرٹی بن گئیں
مومنہ مستحسن کا شمار پاکستان کی معروف گلوکارہ میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کی۔ اور پھر انکی مقبولیت بڑھتی ہی گئی ، مومنہ اب گلوکاری کے علاوہ مختلف اشتہارات میں بھی نظر آرہی ہیں۔
تاہم اب آفریں آفریں گلوکارہ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے، ان کے گانے کی وڈیو آفریں آفریں کو مجموعی طور پر بیس کروڑ افراد نے دیکھ لیا ہے جس کے بعد اب ان کے گانے کو سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھے جانیوالا گانے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی ہے اور اپنی پوسٹ میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور بتایا کہ ان کے گانے یوٹیوب پر بیس کروڑ ویوز حاصل کرچکا ہے۔
مومنہ مستحسن نے راحت فتح علی خان کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں جلوہ گر ہوئی تھیں ، اور اس میں انہوں نے راحت کے ہمراہ آفریں آفریں گانا گایا تھا جس کو اس وقت بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔