ڈیرہ غازی خان: مبینہ پولیس مقابلہ، ایس ایچ او جاں بحق
ڈیرہ غازی خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او تھانہ صدر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جام پورروڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ صدر عمران نواز بروہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکووں لوٹ مار میں مصروف تھے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے، ڈاکوو¿ں نے ایس ایچ او کو دیکھتے ہیں فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر ایس ایچ او تھانہ صدر عمران نواز بروہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔