باچا خان یونیورسٹی: تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز
چار سدہ :باچاخان یونیورسٹی چارسدہ آج سے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے باقاعدہ طور پردوبارہ کھل گئی ہے،یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
بزدل اور تعلیمی دشمن دہشت گرد علم کے پروانوں کا عزم اور حوصلہ کم نہ کرسکے،بیس جنوری کو دہشت گردوں کے حملے کے بعد بند ہونے والی باچاخان یونیورسٹی چارسدہ آج سے دوبارہ کھل گئی ہے،یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغازہوچکاہے۔
بیس جنوری کو یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں اساتذہ ،طلباءاور دیگر اسٹاف سمیت 21افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے تھے،یونیورسٹی میں تین ہزار سے زائد طلباء طالبات مختلف شعبہ جات میں علم کی روشنی حاصل کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہرظفرعباسی کے مطابق یونیورسٹی کو پولیس سے سیکیورٹی کلیرنس کے بعد کھولا گیا ہے ،جبکہ ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔