Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کرشمہ کپورکا حیران کن اعلان۔۔۔

شائع 15 فروری 2016 07:27am

Karisma-Kapoor0000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے فلموں میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ،کرشمہ طویل عرصے سے بولی وڈ انڈسٹری سے غائب تھیں لیکن اب وہ جڑواں ٹو کے ذریعے دوبارہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرشمہ کپور ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جڑواں کے سیکوئل میں آئٹم سانگ کریں گی۔

نوے کی دہائی میں بننے وال فلم جڑواں کامیاب ترین فلم تھی،ا س وقت فلم میں بھارت کے مقبول ترین اداکار سلمان خان نے ڈبل رول نبھایا تھا ان کے ساتھ کرشمہ کپور بھی فلم میں موجود تھیں۔

ہدایتکار ڈیوڈ دھون جڑواں کا ری میک بنارہے ہیں اور اس بار مرکزی کردار کیلئے انہوں نے اپنے بیٹے ورون دھون کا انتخاب کیا ہے۔

فلم میں ہیروئن کا کردار نبھانے کیلئے کئی اداکاراﺅں کے نام لئے جا رہے ہیں جن میں شردھا کپور،عالیہ بھٹ اور کیرتی سونن شامل ہیں ۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شردھا یہ فلم حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔