سپریم کورٹ کا سود کے خاتمے کیلئےاٹارنی جنرل کونوٹس

شائع 15 فروری 2016 08:30am

Pakistan-Supreme-Court11111

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سود کے خاتمہ کیلئے دائرنظرثانی کی درخواست پرمعاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس شیخ عظمت سعید کہتے ہیں کہ ربا کن قوانین کے تحت رائج کیاجاتا ہے اسکا اختیاروفاقی شرعی عدالت کوہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ سود کے خاتمہ کیلئے دائرنظرثانی کی درخواست کی سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل راجہ ارشاد احمد نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کوورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کا مقروض بنا دیا گیا ہے ۔عدالت آرٹیکل 38 ایف کے تحت اسلام کے منافی قوانین کوکالعدم قرار دے سکتی ہے ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ربا کن قوانین کے تحت رائج کیاجاتا ہے اسکا اختیاروفاقی شرعی عدالت کوہے،جس پروکیل کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ کو ایسا اختیارحاصل نہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل کومعاونت کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔