Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ، کینگروز مشکلات کا شکار

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2018 09:15am

4

ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلین ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بولرز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروز کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

دوسرے روز کھانے کے وقفے تک آسٹریلین ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز اسکور کرلئے، آسٹریلیا نے آج صبح 20 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

محمد عباس کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، انہوں نے اب تک اس اننگز میں 4 بلے بازوں کو پویلین روانہ کردیا ہے، اس کے علاوہ بلال آصف 2 اور یاسر شاہ بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرچکے ہیں۔

آسٹریلیا کو اب بھی 191 رنز کا خسارہ ہے جبکہ ان کی صرف 4 وکٹیں باقی ہیں، اس وقت وکٹ پر لیبوسچینج 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

منگل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز اسکور کئے۔ پاکستانی کا مڈل آرڈر کی بری طرح ناکامی کے بعد کپتان سرفراز احمد اور ڈیبیو میچ کھیلنے والے فخر زمان نے 94، 94 رنز اسکور کئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div