سانحہ نکیال کے خلاف آزاد کشمیر میں یوم سیاہ

شائع 15 فروری 2016 01:44pm

nikyarl_image

مظفرآباد:سانحہ نکیال کے خلاف آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں، جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، کوٹلی میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کر دی گئی ہے جبکہ نکیال میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کال پر آج آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی ہلاکت کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے،مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار دربارتک احتجاجی ریلی نکالی گئی،مظاہرین نے وفاقی وزرا کے خلاف نعرے بازی کی۔

سائیں سہیلی سرکار کے مزار اور بھمبر میں جاں بحق ہونے والے پی پی کارکن کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔سانحہ نکیال کے بعد ڈی ایس پی کوٹلی ملک شاہد کی جگہ ڈی ایس پی ریاض مغل نے چارج سنبھال کر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے، نکیال میں بھی کسی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔