گلگت :تاریخی پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گلگت :گلگت کا تاریخی پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، بنیادیں کمزور ہوگئیں ، بروقت مرمت نہ کی گئی تو کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔
گلگت میں ایک سو بیس سال قبل انگریزوں کے دور حکومت میں تعمیر کیا گیا پل حکومتی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے، پل کے تختے اور حفاظتی جنگلے جگہ جگہ سے ٹوٹ چکے ہیں، پل کے اطراف غیرقانونی تعمیرات کے باعث پل کی بنیاد کی دیواریں گرچکی ہیں۔
یہ پل فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے اس کے پتھروں کو سنگ تراشوں نے تراش کر چونا، ریت اور انڈوں کے استعمال سے تیار کیا تھا جو اب گزشتہ تیس برسوں سے مرمت کا منتظر ہے ۔اس پل کی وجہ سے کئی دیہات کے مکینوں کا زمینی رابطہ ممکن ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ پل کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔