سپریم کورٹ:راشدہ یعقوب کی رکنیت بحال
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کردی۔
جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے راشدہ یعقوب کی درخواست کی سماعت کی،وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا اور پی پی اٹھہتر سے مسلم لیگ نون کی راشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کر دی،الیکشن ٹربیونل نے مخالف فریق کی درخواست پراثاثہ جات چھپانے کے الزام میں راشدہ یعقوب کونااہل قرار دیا تھا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔