وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی ضمانت میں توسیع
کراچی:کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور روٴف صدیقی کی ضمانت میں بائیس فروری تک توسیع کر دی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختراور روٴف صدیقی کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں روٴف صدیقی کیخلاف تیئس مقدمات کا چالان پیش کیا گیا۔ ایم کیو ایم قائد کی تقریر سننے کے الزام پرسکھن، سائٹ، سپرہائی وے، ملیر کینٹ، بن قاسم، اسٹیل ٹاوٴن اور سچل تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
مقدمات کے چالان میں کہا گیا ہے کہ بارہ جولائی دو ہزار پندرہ کو ایم کیو ایم قائد نے ملکی سالمیت کے خلاف تقریر کی، چالان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، رشید گوڈیل، ریحان ہاشمی، کیف الوریٰ، سیف یار خان، وسیم اختر اور تقریباً ڈیڑھ سو نامعلوم افراد تقریر سننے والوں میں شامل تھے۔
عدالت نے نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایک بارپھر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وسیم اختر اور روٴف صدیقی کی ضمانت میں بائیس فروری تک توسیع کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔