نجی ہاؤسنگ اسکیم کا مالک کمرہ عدالت سےگرفتار

شائع 16 نومبر 2018 06:17am
File Photo File Photo

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ہاؤسنگ اسکیم  کے متاثرین کی درخواستوں پرسماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی نیب کے مطابق نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک مراد نے سرنڈر کردیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں اپنی فیملی کو مشکل میں ڈال رہے ہو، کیوں 33 ہزار لوگوں کی بدعائیں لے رہے ہو۔