معروف اداکارہ نفیسہ علی کینسر کا شکار

شائع 19 نومبر 2018 09:27am

nafisa

بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سونالی بیندرے کے بعد ایک اور اداکارہ مہلک ترین مرض کینسر میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نفیسہ علی کو اسٹیج 3 کینسر ہوا ہے، جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی۔


View this post on Instagram

Just met my precious friend who wished me luck & to get well from my just diagnosed stage 3 cancer .

A post shared by nafisa ali sodhi (@nafisaalisodhi) on

اداکارہ نفیسہ علی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ یو پی اے صدر سونیا گاندھی کے ساتھ موجود ہیں، نفیسہ علی نے لکھا کہ 'مجھے تیسرے درجے کا کینسر ہونے کا پتہ چلا ہے، میں اپنی بہترین دوست سے ملی جنہوں نے مجھے کینسر سے لڑنے کے لئے نیک خواہشات دیں'۔

مغربی بنگال میں پیدا ہونے والی اداکارہ نفیسہ علی نے سنہ 1979 میں ششی کپور کی فلم 'جنون' کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق61  سالہ نفیسہ علی کانگریس رہنما بھی رہ چکی ہیں، نفیسہ علی اس وقت کانگریس پارٹی کی رکن ہیں اور انہوں نے سنہ 2009 میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔

واضح رہے سنہ 2018 بولی وڈ اداکاروں کے لئے خاصہ بھاری رہا ہے، اب تک عرفان خان، سونالی بیندرے اور طاہرہ کشیپ میں بھی اس مرض کی تشخیص ہوچکی ہے۔