سندھ اسمبلی:پی ٹی آئی کی وزیراعظم کیخلاف قرارداد جمع
کراچی:تحریک انصاف نے نیب سے متعلق بیان پروزیراعظم کے خلاف قراردادسندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔خرم شیرزمان کہتے ہیں وزیراعظم کا بیان ادارے پراثراندازہونے کی کوشش ہے۔
تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعظم نوازشریف کے نیب سے متعلق بیان کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔میڈیا سے گفتگومیں خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ اپنے حمایتیوں کی جانب نیب کا گھیراتنگ ہوتے دیکھ کروزیراعظم نے نے نیب کوتنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔بیان نیب کی کارروائیوں پراثراندازہونے کی کوشش ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی اورنون لیگ نیب ،ایف آئی ایاوررینجرزپرتنقیدکرکے آپریشن کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔دو سروں کی دم پرپاوں رکھنے کے شوقین اپنی دم پرپاوپڑنے سے پہلے ہی بلبلا اٹھے،لگتاہے نون لیگ کی دم پرپاوں پڑنے والا ہے۔
خرم شیرزمان کا کہناتھا کہ نیب سے واقعی شکایت ہے تومعاملہ پارلیمنٹ میں لایا جاتا۔سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف جمع کرائی گئی یہ پہلی قراردادہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔