سندھ :اساتذہ پر بائیو میٹرک تصدیق کرانے پر زور
کراچی :سینئرصوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ نے انتیس فروری تک بائیو میٹرک رجسٹریشن نہیں کرائی تونوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔
آدم جی کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک نظام کو جب تنخواہوں سے منسلک کیا گیا توسب کو ہوش آیا ،، رجسٹریشن کی تاریخ میں انتیس فروری تک توسیع کردی گئی ہے تاہم اس کے بعد بھی اگرکوئی غیررجسٹرڈملازم سامنے آیا تو نوکری ختم کردی جائے گی۔
نیب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرصوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ نیب کی غیر ضروری کارروائیوں پرہم شکایت کرتے تھے توغلط تھے تاہم اب ہمیں نیب کی کارروائیوں کے خلاف بولنے والا ساتھی مل گیا ہے۔
نثارکھوڑوکا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے جامعات کو دی جانے والی گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونےوالے طلبہ وطالبات میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔