وزیراعظم کے بیرونی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات پیش

شائع 17 فروری 2016 05:34pm

nawaz

اسلام آباد:وزیراعظم کے بیرونی ممالک کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔

وزیراعظم کے بیرونی ممالک کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پینسٹھ غیرملکی دورے کئے۔۔ چھ سواکتیس افراد نے وزیراعظم کے ساتھ بیرونی دورے کئے۔ وزیراعظم کے دوروں پراڑسٹھ کروڑبیاسی لاکھ چھہترہزارروپے خرچ ہوئے۔

وزیراعظم پندرہ باربرطانیہ گئے، برطانیہ کے زیادہ تر دورے ٹرانزٹ دورے تھے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے پانچ اورامریکہ کے تین دورے کئے۔ وزیراعظم کے کسی دورے میں بھی اٹھارہ سے زائد افراد نہیں گئے۔ اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت پرسات کروڑننانوے لاکھ چون ہزارخرچ کئے گئے۔ سوئٹزرلینڈ کے ایک دورہ پرپانچ کروڑبیالیس لاکھ اسی ہزارروپے خرچ ہوئے۔ سعودی عرب کے دو اورقطرکے حالیہ دورے پرکوئی خرچ نہیں آیا۔

امریکہ کے ایک دورے کے دوران تین کروڑ پندرہ لاکھ تریسٹھ ہزارروپے خرچ ہوئے۔ امریکہ کے دوسرے دورے پرتین کروڑتراسی لاکھ پچیس ہزارروپے خرچ ہوئے۔ فرانس کے ایک دورے پرتین کروڑبائیس لاکھ انچاس ہزارروپے خرچہ آیا۔