ڈی جی رینجرزکاجے آئی ٹیز کی تشکیل میں تاخیر پر اظہار تشویش

شائع 17 فروری 2016 05:42pm

bilal

کراچی:ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹیز کی تشکیل میں تاخیر پر اظہار تشویش کیا گیا۔

رینجرز ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سینئر افسران کے علاوہ پراسیکیوشن اور لاء افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان سے تفتیش کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے اٹھائیس ملزمان سے تحقیقات کے لیے عدالتی حکم کے باجود جے آئی ٹیز کی تشکیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ ڈی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ ملزمان کے مقدمات کو جلد نمٹا جائے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی پندرہ روز کے اندر تشکیل دینا ہوتی ہے۔